ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 15ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں 15ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا ، سرمایہ کاری فیصل آباداقتصادی زون میں کی جائے گی۔

 مشیر تجارت عبدالرزاق داد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات فیصل آباداقتصادی زون میں 15ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا، تین میں سے پہلے مرحلے میں ایروسول پروپیلنٹ گیس پلانٹ لگایاجائےگا۔

عبدالرزاق داوود کا کہنا تھا کہ مقامی مینوفیکچرنگ سے امپورٹڈ اے پی جی پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی، غیر ملکی سرمایہ کاری ایک سازگار کاروباری ماحول کا ثبوت ہے، سرمایہ کاروں کوراغب کرنےکیلئےسرمایہ کاری بورڈکی کارکردگی بہترین ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں