ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی بحریہ کا خلیج عدن میں طاقت ور ترین لیزر ہتھیار کا تجربہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی بحریہ نے خلیج عدن میں بین الاقوامی پانیوں میں طاقت ور ترین لیزر ہتھیاروں کا تجربہ کرلیا۔ امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ امریکی جہاز یو ایس ایس پورٹ لینڈ پر نصب ’سالڈ اسٹیٹ لیزر‘ کی مدد سے خشکی پر موجود ہدف کو کامیابی سے تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل مئی 2020 ء میں پورٹ لینڈ پر نصب جدید گن کا تجربہ کیا گیا تھا ۔ اس دوران بحر اوقیانوس میں ایک چھوٹے ڈرون طیارے کو ناکارہ بنایا گیا تھا۔امریکی بحریہ کا پانچواں بیڑا خلیج عمان، بحیرہ احمر اور بحر ہند کے کچھ علاقوں پر محیط 25 لاکھ مربع میل کے علاقہ میں گشت کا ذمے دار ہے،جب کہ اس کا اڈابحرین میں واقع ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ویانا میں ایران اور یورپی ممالک کے درمیان 2015ء کے جوہری معاہدے پر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں امریکا بالواسطہ طور پر شریک ہے۔ مذاکرات کے دوران امریکا اور ایران مہلک تجربات کے ذریعے ایک دوسرے کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ فروری میں ایران اور اسرائیل کی جانب سے ایک دوسرے کے جہازوں پر حملوں کے الزامات عائد کیے گئے تھے،جس کے بعد سے خطے میں حالات کشیدہ ہیں۔مغربی ممالک کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل کے آئل ٹینکر پر عمان کے پاس حملے میں ایران ملوث تھا ،تاہم ایران نے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔ اسرائیلی ٹینکرپر حملے میں 2افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں