ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیرملکی شریک حیات کو کووڈ کے پی سی آرٹیسٹ میں استثنادینے کا فیصلہ

ریاض: سعودی عرب نے مملکت میں بیرون ملک سے شہریوں کے ساتھ آنے والے غیرسعودی شریک حیات اور بچوں کو آمد سے قبل کووِڈ19کے پی سی آر ٹیسٹ میں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا کی صورت حال کی مسلسل پیروی اور مجازصحت حکام کی پیش کردہ سفارشات کی بنیاد پر کسی سعودی شہری کے ساتھ مملکت میں آنے والے شوہریا بیوی، غیرسعودی شہریوں کے بچوں ،والدین اور گھریلوملازمین کو آمد سے قبل لازمی پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی شرط سے مستثنا قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے بچنے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں، عوام کو بھی چاہیے کہ اس حوالے سے ریاست کے ساتھ تعاون کریں، اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں