ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹک ٹاک پر امریکی اسکولوں پر حملے کی دھمکی ‘ کئی ریاستوں میں اسکول بند رہے

دنیا کی اکلوتی سپر پاور صرف ٹک ٹاک پر دہشت گرد حملے کی دھمکی سے ڈر گئی‘ کئی امریکی ریاستوں میں جمعے کو اسکول بند رہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملنے کے بعد فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں اسکولززبند اور سیکیورٹی بڑھا دی گئی . امریکہ میں اسکولز پر حملے کی دھمکی انٹرٹیمنٹ ویڈیوز کی ایپ ٹک ٹاک پر دی گئی جو وائرل ہوگئی۔ ٹک ٹاک ویڈیو میں کہا گیا کہ جن کو اپنی جان پیاری ہے وہ جمعہ کو اسکول نہ جائیں۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست کیلفورنیا، منی سوٹا، ٹیکساس، میسوری میں جمعے کو اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا، پولیس کی جانب سے امریکہ کی ریاستوں کے اسکولز میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ ٹک ٹاک کی جانب سے ایسی دھمکی آمیز ویڈیو پر سیکورٹی اداروں کے ساتھ کام کرنے کی ٹوئٹ کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں