ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں اومی کرون کا دوسرا کیس رپورٹ، مریض قرنطینہ سے فرار

کراچی: شہر قائد میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا دوسرا کیس سامنے آگیا ہے، جبکہ مریض قرنطینہ سے فرار ہوگیا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق اومی کرون وائرس میں مبتلا 35 سالہ شخص برطانیہ سے کراچی پہنچا تھا، متعلقہ شخص کا رینڈم چیکنگ میں پہلے کورونا مثبت آیا، جس کے بعد سیمپل کی جینوم سیکوئنسنگ کروائی گئی، تو متاثرہ شخص میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی۔ متاثرہ شخص کو محکمہ صحت نے ائیرپورٹ سے شارع فیصل پر واقع نجی ہوٹل منتقل کیا، تاہم وہ ہوٹل کے قرنطینہ سے فرار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق نجی ہوٹل میں اب بھی کورونا سے متاثرہ 19 افراد قرنطینہ میں موجود ہیں، نجی ہوٹل میں متاثرہ لوگ قرنطینہ میں ہیں لیکن ان کی سیکورٹی کیلئے کوئی اہلکار تعینات نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں