ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گیس بندش،حکومتی نااہلی کے سبب ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 5ارب ڈالر کا دھچکالگنےکا خدشہ

آل پاکستان ٹیکسٹائلز ملز ایسو ایشن (اپٹما)کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ستار نے کہا ہے کہ گیس بندش حکومتی نااہلی ہے،بحران کے سبب ٹیکسٹائل انڈسٹری مشکلات کا شکار ہوجائے گی اور برآمدات کو 5ارب ڈالرز کا دھچکا لگے گا ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام  گفتگو کرتے ہوئے  اپٹما کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ستار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے  تجارت عبدالرزاق داؤد کی موجودگی میں وزیر توانائی حماد اظہر نے وعدہ کیا تھا کہ پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کریں گے اور پھر 15 دسمبر سے ہماری گیس ہی بند کر دی۔

ڈائریکٹراپٹما شاہد ستار کا کہنا تھا کہ یہ سارا کھیل اپنی نااہلی چھپانے کے لیے کھیلا جا رہا ہے،  ایل این جی درآمد نہیں کی اور اب انڈسٹری کی گیس بند کر دی  جس سے  برآمدات پر 4 سے 5ارب ڈالرز کا فرق پڑے گا۔

شاہد ستار کا مزید کہنا تھا  کہ  وزیر اعظم  عمران خان وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر سے پوچھیں کہ اربوں ڈالرز کا نقصان پاکستان کیسے پورا کرے گا،  وزیراعظم سے اپیل ہے کہ حماد اظہر کو عقل کی راہ دکھائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں