ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین اجلاس،اہم موضوعات پر غور کا امکان

برسلز ميں آج يورپی يونین کا اجلاس ہو رہا ہے۔

يوکرین اور روس کے مابين کشيدگی کی تازہ لہر اور يورپی بلاک ميں کورونا سے بچاؤ کے ليے بوسٹر شاٹ کی حکمت عملی اس اجلاس کے کليدی موضوعات ميں شامل ہيں۔  

اجلاس سے قبل ايک يورپی سفارت کار نے بتايا کہ روس نے يوکرین کی سرحد پر اپنے پچھتر ہزار سے ايک لاکھ فوجی تعينات کر رکھے ہيں۔

روس نے البتہ حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق اطلاعات کو مسترد کيا ہے۔

اس اجلاس ميں يورپی يونين کے بيلاروس کے ساتھ تعلقات کا بھی جائزہ ليا جا رہا ہے جبکہ افراط زر کا خطرہ اور توانائی کی قيمتوں ميں اضافے پر بھی بات چيت متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں