ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی، پاکستان اور کوریا کا میچ 3-3 گول سے برابر

ڈھاکہ: ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کے ساتویں میچ میں پاکستان اور کوریا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جن کے درمیان مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا۔

بنگلادیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے گئے  سنسنی خیز میچ میں پاکستان کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔قومی ٹیم کی جانب سے رانا وحید نے 2  اور افراز نے ایک گول اسکور کیا۔ کوریا نے ابتداء میں میچ میں برتری حاصل کی جسے پاکستان کے کھلاڑی افراز نے فیلڈ گول کے ذریعے ختم کیا۔

اس کے بعد رانا وحید نے پاکستان کی جانب سے دوسرا اور تیسرا گول اسکور کرکے 1-3 کی برتری حاصل کرلی۔تاہم کوریا نے میچ کے اختتام سے قبل دو گول اسکور کرکے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں