ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول زرداری کا کرا چی دھماکےمیں قیمتی جانی  نقسان پر افسوس کا اظہار

کرا چی: چیئرمین پیپلز پا رٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی شیر شاہ کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 بلا ول بھٹو نے شیر شاہ کے قریب دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو تفیصلی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔ دوسری جا نب مراد علی شاہ نے بھی دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سیکریٹری صحت کو سول اسپتال میں تمام ضروری سہولیات فوری دینے کی ہدایات کی۔

انہوں نے انتظامیہ کو اسپتال اور جائے وقوع پر پہنچ کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی بھی ہدایت کی۔خیال رہے کہ کراچی کے علاقے شیرشاہ میں زوردار دھماکے میں 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ملبے تلے دبنے والے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں