ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان: کلینک میں آگ لگنے سے 24 افراد ہلاک

جاپان میں ایک کلینک  میں آگ لگنے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

زخمیوں میں سے سب  کو اچانک حرکتِ قلب بند ہونے کی تشخیص کے ساتھ ہسپتال منتقل کیا  گیا  ۔

اطلاع کے مطابق کتاشنجی میں جاپان ریلوے اوساکا اسٹیشن  کے جوار میں 6 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر واقع  کلینک میں آگ لگ گئی۔

کویوڈو خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دن 10 بج کر 20 منٹ پر آگ کی اطلاع موصول ہونے پر کثیر تعداد میں فائر بریگیڈ ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔

آگ کو مختصر وقت میں بجھا دیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے NHK کے مطابق 20 سے 60 سال  تک کی عمروں کے 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

صوبائی پولیس اہلکاروں کے مطابق  آگ ایک 60 سالہ شخص کے بیگ سے ٹپکتے محلول کی وجہ سے لگی ہے اور یہ   لُوٹ مار اور ڈکیتی کی واردات ہو سکتی  ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں