ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روٹی، کپڑا، مکان، چھین رہا ہے کپتان. پرویز اشرف کا عمران خان پر طنز

سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بحران، بحران اور بحران، یہ ہے ہماری حکومت عمران. روٹی، کپڑا اور مکان، چھین رہا ہے کپتان. ہفتہ کو ایک بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سارا ملک معاشی عدم استحکام کی لپیٹ میں آ چکا ہے، ذہنی نابالغوں کی حکومت عوام کا حقہ پانی بند کر رہی ہے، پاکستان کے مجموعی قرضے 42ہزار ارب سے بڑھ چکے ہیں،راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک میں افراطِ زر 10فیصد ہو چکا ہے، ڈالر مسلسل روپے کا استحصال کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایل این جی بر وقت نہ خریدنے والوں کو کٹہرے میں لانیکی ضرورت ہے،راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مہنگائی کی مجموعی شرح پر حکمرانوں کو چلو بھر پانی تلاش کرنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں