ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیرہ اسماعیل خان ،اے این پی کا سٹی کونسل کی میئرشپ کا امیدوار قتل

ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی کونسل کی میئر شپ کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عمر خطاب شیرانی پر صبح گھرکے باہر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ عمر خطاب شیرانی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دی گئی ہے۔ڈی آئی خان سٹی کونسل کی میئر شپ کے امیدوار عمرخطاب شیرانی کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے تھا۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم ختم ہو گئی ہے اور امیدوار اپنی جیت کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں