ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کالا بلدیاتی قانون مزید کرپشن کے پھاٹک کھولنے کی سازش ہے‘ ممتاز سہتو

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی سندھ ممتاز حسین سہتو نے کہا ہے کہ کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے کل 19دسمبر کو ہونے والے مارچ میں عوام یہ ثابت کردیں گے کہ وہ جماعت اسلامی کے ساتھ اپنے مسائل کا شعور رکھتے ہیں اور جماعت اسلامی کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی، کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے جس کے مسائل ناسور بن چکے ہیں، حکمرانوں کو اب عوام کے مسائل حل کرنا ہوںگے، موجودہ بلدیاتی نظام مزید کرپشن کے پھاٹک کھولنے کی کوشش ہے، ان شاء اللہ کل بروز اتوار 19دسمبر کو کراچی کے عوام کلمے والے پرچم کے تلے سب سے بڑی ریلی نکال کر حکمرانوں کی تمام تر سازشوں کو دفن کردیں گے۔ انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ کراچی کے عوام اس تاریخی جدوجہد میں زبان، نسل اور علاقے کے فرق سے بالاتر ہوکر کلمے والے پرچم تلے جماعت اسلامی کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیں تاکہ ان کے دیرینہ مسائل حل ہوسکیں، عوامی طاقت کی تازہ مثال گوادر کے عوام کی مولانا ہدایت الرحمن کی قیادت میں جدوجہد ہے جس میں انہیں شاندار کامیابی ملی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں