ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان کے معاملے میں غفلت خطے کے لیے انتہائی خطرناک ہو گی،وزیر خارجہ پاکستان

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا افغانستان کے معاملے میں غفلت کا مظاہرہ نہ کرے، وہاں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، اس سے ناصرف افغانستان کے ہمسایہ ممالک بلکہ یورپ بھی متاثر ہوگا، جوبائیڈن حکومت کو اپنی پالیسی کا ازسرنو جائزہ لینا چاہیے۔

اسلامی تعاون تنظیم  وزرائے خارجہ کانفرنس سے متعلق بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا کی توجہ افغانستان کی طرف مبذول کرانے کے لئے کانفرنس اہم ہے۔ دنیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان کی صورتحال نہ بگڑے۔ افغانستان کی نازک صورتحال کی طرف توجہ نہ دی گئی تو انسانی بحران شدت اختیارکرسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزرائے خارجہ کی ایک کثیر تعداد  کانفرنس میں شرکت کر رہی ہے، سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی نمائندگی بھی ہوگی، کانفرنس میں افغان نمائندگان بھی اپنے نقطہ نظر پیش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان کی خواہش ہے مہاجرین باعزت طریقے سے گھروں کو لوٹیں، مہاجرین کی واپسی کیلئے وہاں سازگار ماحول ہونا سب سے اہم ہے، افغانستان میں روزگار، امن نہ ہو تو مہاجرین واپسی سے کترائیں گے، مہاجرین کا بحران پیدا ہوا تو یہ  پاکستان، ایران تک محدود نہیں رہے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں