ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشزسیریز،انگلش ٹیم 236رنز بناکرآئوٹ

ایشز سیریز: دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلش کھلاڑی شاٹ کھیلنے کے بعد کیچ آئوٹ ہوتے ہوئے

ایڈیلیڈ (جسارت نیوز)انگلینڈ کی ٹیم ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 236 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور اسے 237رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈیوڈ ملان نے 80 اور کپتان جو روٹ نے 62 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز آسٹریلین بولرز کو جم کر نہ کھیل سکا۔ حسیب حمید 6 ، روری برنز 4 ، بین اسٹوکس 34 ، اولی پاپ 5، جوز بٹلر صفر، کرس ووکس 24، اولی رابنسن صفر اور اسٹورٹ براڈ 9 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ مچل اسٹارک نے 4 ، نیتھن لائن نے 3 اور کیمرون گرین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 45 رنز بنا لئے اور اسے 282 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ مارکوس ہیرس 21 اور مائیکل نیسر 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں