ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے بنگلا دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 2 کے مقابلے میں 6گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

ڈھاکا میں جاری ایشین چیمپئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے کوارٹر میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا بلکہ 13ویں منٹ میں ایک گول کی برتری بھی حاصل کر لی لیکن اگلے ہی منٹ میں پاکستان کی جانب سے ندیم احمد نے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔

پھر دوسرےکوارٹر میں ٹیم پاکستان نےحریف ٹیم کے گول پر متعدد حملے کیے ، پے در پے 3 گول بھی داغ دیے۔

تیسرے کوارٹر میں بھی پاکستان ٹیم اٹیک کرتی رہی اور مزید دوگول کر دیے جبکہ ہوم ٹیم نے بھی ایک گول کیا تاہم مقررہ وقت ختم ہونے پر میچ پاکستان نے 2-6 سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان کی جانب سے ندیم احمد اور اعجاز احمد نے دو، دو گول اسکور کیے۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ منگل کو جنوبی کوریا سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جاپان کی ٹمیں مد مقابل ہوں گی۔

منبع: جیو نیوز

The post ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے بنگلا دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں