ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی افریقی یونین کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، لبیائی وزیر خارجہ

لیبیائی وزیر خارجہ  نجلا منگوش  کا کہنا  ہے کہ ترکی سیاسی،  اقتصادی  اور تجارتی شعبہ جات میں افریقی  یونین  کا شراکت دار ہے۔

لیبیا  کے دفتر ِ خارجہ کی جانب سے  جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  استنبول میں منعقدہ تیسرے ترکی۔افریقہ سربراہی اجلاس میں شریک وزیر خارجہ  منگوش کے بیانات  کو جگہ دی ہے۔

سربراہی اجلاس سے خطاب کرنے والے منگوش  نے کہا ہے کہ ترکی اور افریقی یونین کے مابین دو طرفہ تجارتی تعلقات طویل المدت  ماضی کے حامل ہیں،   تو  2008 میں افریقی یونین  کی جانب سے ترکی کو برِ اعظم  افریقہ کے سٹریٹیجک شراکت دار اعلان کرنے کے ساتھ دونوں طرفین کے مابین ثقافتی و سماجی تعلقات   میں اسراع آیا ہے۔

"ترکی افریقی یونین کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔” کہنے والے  مینگوش نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی-افریقہ کی شراکت داری نے عالمی نظام میں افریقی یونین کو طاقت کا مرکز بننے کے زیرِ مقصد "ایجنڈا 2063” کے نفاذ کے ذریعے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں مدد دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں