ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی وزیر خارجہ کا افغانستان کیلئے مالی امداد کا اعلان

اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے غربت اور بھوک سے نبرد آزما افغانستان کے لیے ایک ارب ریال کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے کونسل اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے افغانستان کے لیے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں معاشی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔ جنگ زدہ ملک میں خواتین اور بچے ہماری مدد کے منتظر ہیں۔

وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ افغانستان میں بھوک و افلاس سے خواتین اور بچوں کے متاثر ہونے کا پوری طرح ادراک ہے۔ افغان مسئلے کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

فیصل بن فرحان نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ افغانستان میں امن چاہتے ہیں اور یہ کہ جنگ زدہ ملک کی کشیدہ صورتحال کا اثر خطے اور دنیا پر پڑ سکتا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کم سے کم وقت میں اجلاس بلانے اور بہترین انتظامات کرنے پر پاکستان کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی میزبانی میں اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے، افغانستان کے انسانی بحران، خوراک کی فراہمی اور اقتصادی بحالی کے لیے چھ نکاتی حکمت عملی کا اشتراک کیا گیا ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post سعودی وزیر خارجہ کا افغانستان کیلئے مالی امداد کا اعلان appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں