ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مکہ مکرمہ: 12سال کے غیر ملکیوں کو بھی عمرہ کی اجازت

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے 2سال سے عائد کورونا پابندیوں کو مزید نرم کرتے ہوئے اب 12 سال یا اس سے زائد عمر کے غیرملکی بچوں کو بھی عمرے کی اجازت دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کورونا پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو بھی عمرے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔کورونا پابندیوں سے متعلق نئی ہدایت کے تحت عازمین کو کچھ طریقہ کار پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔سعودی عرب پہنچنے سے پہلے قدوم پلیٹ فارم پر کورونا ویکسینیشن مکمل ہونے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا ، جس کے بعد ہی داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ بعد میں توکلنا اور اعتمرنا موبائل ایپ پر بھی رجسٹر ہونا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں