ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرائز بانڈز جمع کرانے کی مدت میں توسیع

مکوآنہ:40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی مدت میں توسیع کردی گئی۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق 40 ہزار کا پرائز بانڈ 31 مارچ 2022 تک کیش کرایا جاسکے گا، خزانہ ڈویڑن حکام کے مطابق25 ہزار کے پرائز بانڈز بھی کیش کرانے کی مدت میں 31 مارچ 2022 تک توسیع کردی گئی ہے 7500 کے پرائز بانڈز میں بھی کیش کرانے کی مدت میں 31 مارچ 2022 تک توسیع کردی گئی ہے۔

40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی آخری تاریخ 21 دسمبر تھی وزارت خزانہ حکام کے مطابق منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خطرات کی وجہ سے 40 ہزار کا بانڈ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں