ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا میں مسافر بردار طیارہ گر گیا،چار افراد ہلاک

آسٹریلیا میں مسافر بردار ایک انجن والا چھوٹا طیارہ سمندر میں گر گیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر کے مطابق، آسٹریلیا میں ریڈکلف کے مضافات میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے دریا میں گر گیا۔

طیارے میں چار افراد سوار تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

چار نشستوں والے چھوٹے طیارے میں ایک 69 سالہ شخص اپنے خاندان کو لیکر پکنک کے لیے جا رہا تھا۔

دوران پرواز ممکنہ طور پر تیکنیکی خرابی کے باعث طیارہ سمندر میں گر گیا۔

کوئنزلینڈ کے شہری ہوابازی کے ادارے نے حادثے کی تحقیقات کے لیے تفتیشی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

طیارہ پرواز  کے کچھ ہی دیر بعد گر گیا تھا جبکہ جس وقت طیارے نے اُڑان بھری موسم خراب تھا اور بارش بھی ہو رہی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں