ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزاد کشمیر الیکشن میں افسران کی کارکردگی بہترین رہی‘ صداقت راجا

اسلام آباد (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صداقت حسین راجا نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کے لیے جوڈیشل افسران نے دیانت داری، جرأت اور پروفیشنل انداز میں اپنے بہترین فرائض سرانجام دیے‘ کسی سیاسی جماعت نے انتخابات کے حوالے سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی طرف انگلی نہیں اٹھائی جو ہمارے لیے فخر کی بات ہے‘جوڈیشل افسران کی بہترین کارکردگی پر میرا سر فخر سے بلند ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے25 جولائی 2021ء ہونے والے عام انتخابات کے دوران فرائض انجام دینے والے جوڈیشل افسران کے اعزاز میں جمخانہ راولپنڈی میں تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں