ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 3دہشت گرد ہلاک

پشاور: پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)کی کارروائی میں داعش کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پشاور میں تھانہ فقیر آباد کی حدود میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔سی ٹی ڈی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، دہشت گرد رنگ روڈ قبرستان میں واردات کی غرض سے موجود تھے۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ اور مختلف دستاویزات برآمد ہوئے۔
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او)نے میڈیا کو بتایا کہ پشاور میں ہلاک دہشت گردوں کا تعلق داعش سے تھا،ہلاک ملزمان میں ایک کمانڈر حیات تھا جو پشاور داعش کا انچارج تھا۔سی سی پی او نےمزید برریفنگ دی کہ مرکزی کمانڈر سلیمان تھا جس کا تعلق باجوڑ سے تھا، تیسرا دہشت گرد افغانی تھا۔سی سی پی او کا کہنا ہے کہ 2 پولیس اہلکاروں اور سکھ شہری ستنام سنگھ کے قتل میں ملوث تھے داعش نیٹ ورک پکڑا گیا تھا  گزشتہ رات کو بھی 2 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں