ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے پی سے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن،مشیر خزانہ شوکت ترین جیت کےلیے پرامید

الیکشن کے لیے پولنگ صوبائی اسمبلی کے پرانے ہال میں ہورہی ہے جو صبح 9 بجے شروع ہوئی اور سہ پہر 4 بجے تک جاری رہےگی۔

تحریک انصاف نے ایوب آفریدی کو سینیٹ کی نشست سے مستعفی کرا کے شوکت ترین کو ٹکٹ دیا تھا جب کہ مشیر خزانہ کے سامنے اے این پی کے شوکت امیر زادہ، پی پی کے محمد سعید اور جے یو آئی ف کےظاہر شاہ مدمقابل ہیں۔

145 ارکان پرمشتمل صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے94 ارکان ہیں، جے یو آئی ف کےارکان کی تعداد 15، اے این پی کی 12 ، مسلم لیگ ن7، پیپلز پارٹی 5، بلوچستان عوامی پارٹی 4 ، جماعت اسلامی 3  اورمسلم لیگ ق کاایک امیدوار ہے  جب کہ آزاد ارکان کی تعداد 4 ہے۔

سینیٹر منتخب ہونے کےلیےامیدوار کو 145 ارکان میں سے 50 فیصد سےزیادہ ووٹ درکار ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں