ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اللہ سب کی بیٹیوں کو اچھے داماد دے، جس طرح میری شکل میں نواز شریف کو ملا: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف خوش نصیب ہیں کہ انھیں مجھ جیسا داماد ملا۔ بیٹے کی شادی ميں گانا اس لئے نہيں گایا تاکہ ماحول خراب نہ ہو۔ البتہ 30 سال اپنی شادی کے گیت گائے تھے، اگلے تیس سال بیٹے کیلئے گاؤں گا۔

یہ دلچسپ باتیں انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے نتائج ووٹ کو عزت دو تحریک کی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) ہو یا مسلم لیگ (ن)، عوام کا ووٹ صحیح باکس میں گرا۔ اتنی دھند کے اندر الیکشن جیتنا عوام کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح اللہ تعالیٰ نے میرے بیٹے کو اچھی بیوی دی ہے، میری دعا ہے کہ وہ سب کے بیٹوں کو ایسی بیویاں دے۔ اور سب کی بیٹیوں کو اللہ اچھے داماد دے۔ جس طرح اس نے میاں نواز شریف کو میری شکل میں داماد دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں