ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا اور خطہ غیر مستحکم افغانستان کا متحمل نہیں ہوسکتا ،آرمی چیف

راولپنڈی(صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا اور خطہ غیرمستحکم افغانستان کا متحمل نہیں ہوسکتا، افغانستان کو انسانی تباہی سے بچانے کے لیے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں ۔آئی ایس پی آرکے مطابق سپہ سالار سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو)میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران افغانستان کی سیکورٹی صورتحال اور دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت پر امریکی نمائندہ خصوصی سے اظہار تشکرکیا۔آرمی چیف نے کہاکہ افغانستان کو انسانی تباہی سے بچانے کے لیے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں،دنیا اور خطہ ایک غیر مستحکم افغانستان کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ملاقات میں امریکی نمائندے نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے کردار،پاک افغان بارڈرمینجمنٹ سے متعلق پاکستان کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔ تھامس ویسٹ نے کہا کہ پاکستان کیساتھ ہرسطح پرسفارتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہیں ،پاک افغان بارڈر پر کیے جانیوالے خصوصی اقدامات اوراو آئی سی اجلاس کے انعقادکیلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں