ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں بوسٹر خوراک کی مدت کم کرکے تین ماہ کردی گئی

ریاض: سعودی عرب کی وزارت صحت نے کورونا وبا کی روک تھام کے لیے دوسری خوراک کے ساتھ بوسٹر خوراک دینے کی مدت کم کر کے 3 ماہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے ٹویٹراور اس کے آگاہی پلیٹ فارم ”لائیو ود ہیلتھ“پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کئی انفوگرافک ڈیزائن شائع کیے جو حفاظتی ٹیکوں کی تکمیل کی سطح کو بڑھانے کے لیے بوسٹر خوراک کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔
وزرات صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کرونا کی تبدیل ہوتی اشکال کے ہوتے ہوئے ایک خوراک کافی نہیں، ویکسین کی دوسری خوراک قوت مدافعت کی سطح کو بڑھا دیتی ہے جو وائرس خاص طور پرتبدیل ہوتی شکلوں سے بچانے کے لیے مزاحم اور کافی ہے۔
گزشتہ روز سعودی محکمہ صحت نے کرونا ویکسین کی بوسٹر خوراک لینے اور کمیونٹی کی قوت مدافعت تک پہنچنے پر زور دینے کے لیے کیپ یور لیول ود بوسٹر ڈوزمہم کا آغاز کیا۔یہ قدم ابھرتے ہوئے کروناوائرس کے خلاف آگاہی مہم کے تسلسل کے طور پر اٹھایا گیا ہے، جسے وزارت صحت نے وائرس کے پھیلا ؤکے آغاز سے ہی کرونا کی روک تھام کے عنوان سے شروع کیا تھا۔ اس کا مقصد معاشرے کے تمام افراد کو آگاہ کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں