ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لوگوں نے پیغام دے دیا کہ جعلی حکومت ہے،فضل الرحمٰن

کوئٹہ: سربراہ جمعیت علما اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی پریس کانفرنس کررہے ہیں

کوئٹہ(صباح نیوز+مانیٹر نگ ڈ یسک)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی سب سے بڑی جماعت بن گئی،ثابت ہوگیا کہ پچھلے انتخابات میں دھاندلی ہوئی،کرپشن کی باتوں کو ہتھیار کے طورپر استعمال کیا جاتا ہے،ملک کو ان سے بہتر چلائیں گے۔کوئٹہ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست پر کہا کہ پشاور میں جے یو آئی کے انتخابی امیدوار کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ گزشتہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں حکومت پر ان کے اپنے ہی لوگوں نے عدم اعتماد کا اظہار کیا اور اب لوگوں نے پیغام دے دیا کہ یہ جعلی حکومت ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جے یو آئی یونین کونسلز اور تحصیلوں کی سطح پر اب بھی سب سے بڑی جماعت ہے،ہماری جماعت سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جو نادیدہ قوتیںجے یو آئی (ف) کے سامنے رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں اور مذہبی نظریے کی بنیاد پر سمجھا جاتا ہے کہ اگر ہم برسراقتدار آگئے تو امریکا اور مغربی قوتیں کیا سوچیں گی۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو قبول کرلیا تو اب ہم ان کے لیے کیوں ناقابل قبول ہوں گے؟سربراہ جے یو آئی (ف)نے کہا کہ یہ سوچ شکست کھاچکی ہے کہ وہ فلاں جماعت کو آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں