ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نئی دلی میں36سالہ کشمیری کو قتل کردیاگیا

نئی دلی:بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک 36 سالہ کشمیری کو قتل کردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقتول کی شناخت راہول ٹھاکر کے نام سے ہوئی جسے نامعلوم حملہ آوروں نے نئی دلی کے علاقے گریٹر کیلاش میں قتل کیا۔مالک مکان نے پولیس کو ٹیلی فون کر کے راہول کے قتل کے بارے میں آگاہ کیا۔
راہول جو نئی دلی آر ٹ گیلری میں کام کرتاتھا،گزشتہ ایک ماہ سے اپنی والدہ کے ساتھ اس علاقے میں رہائش پذیر تھا ۔پولیس کے مطابق راہول کی والدہ گزشتہ چار دنوں سے اپنے آبائی علاقے گئی ہو ئی تھی اور راہول گھر میں اکیلا تھا جب اسے قتل کیاگیا ۔ادھر بھارتی پولیس نے پلوامہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان آزادی پسندکارکنوں کو پناہ، رسد اور دیگر مدد فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں