ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیشنل مارشل آرٹس چیمپئن شپ سندھ نے جیت لی 

کراچی: نیشنل ووینام مارشل آرٹس چیمپئن شپ سندھ کے کھلاڑیوں نے جیت لی۔ گولڈ، سلور اور برائونز میڈل اپنے نام کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں سندھ سے تعلق رکھنے والے طارق حمید نے 51Kg میں KPK کے کھلاڑی واجد کو دوسرے رائونڈ میں ہرا کر گولڈ میڈل کا اعزاز حاصل کرلیا۔ سلمان خان نے 60kg میں اپنے حریف حیدر علی کو شکست دے دی۔ سندھ ووینام ٹیم کوچ محمد وسیم نے کہا کہ آئندہ سال بھی نیشنل مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں بھی کامیابی کیلئے پر امید ہیں۔ مینیجر امر اللہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کیش پرائز بھی ملنا چاہئے۔ مارشل آرٹس کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے۔ سندھ ووینام ایسوسی ایشن کے صدر قطب الدین نے کہا کہ آئندہ نیشنل مارشل آرٹس چیمپئن شپ کا انعقاد سندھ کا حق ہے۔ مارشل آرٹس کے فروغ کیلئے حکومتی سرپرستی ضروری ہے۔ جنرل سیکریٹری گوہر گل نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت کی جانب سے سرپرستی اور کیش پرائزز کی فراہمی ضروری ہے۔ اس موقع پر کوچ محمد وسیم اور خاتون آفیشل عمامہ وسیم بھی موجود تھے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں