ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس غائب، شہری پریشان

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور غائب ہونے سے شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

ملک میں سردی کے بڑھتے ہی کراچی کے بیشتر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہے، کرن اسپتال روڈ، گلشن اقبال، سعدی ٹاون اور اور بلدیہ گیس سے محروم ہے۔

نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی اور اطراف میں بھی گیس پریشر میں کمی ہے۔ کھارادر، میٹھادر، لیاری، گارڈن، لسبیلہ  اور کلفٹن میں گیس بند ہے۔

دوسری جانب گیس کی بندش اور کم پریشر کے باعث مکمل طور پر گیس پر چلنے والی درجنوں فیکٹریوں میں پیداواری عمل متاثر ہو رہا ہے۔

روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صنعت سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث سندھ کے صنعتکار تباہی کا شکار ہیں اور گیس کی بلاجواز بندش سے سندھ میں فیکٹریز بند ہورہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں