ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کروز میزائل ’بابر ون بی‘ کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی طاقت میں مزید اضافہ

پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل ’بابر ون بی‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ’بابر ون بی‘ میزائل مقامی طور پر تیار کردہ اور توسیعی رینج کا حامل ہے۔

ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر اور کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے بھی میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔

اس دوران اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران اور اسٹریٹجک فورسز حکام بھی موجود تھے۔

ڈی جی اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کا کہنا تھا کہ کروز میزائل بابر ون بی کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی طاقت میں اضافہ ہوگا۔

صدر مملکت، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیف نے بھی کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔

منبع: ڈان نیوز

The post کروز میزائل ’بابر ون بی‘ کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی طاقت میں مزید اضافہ appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں