ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا:رواں سال 50لاکھ نوجوان نئے اسلحہ خریدار،نصف تعداد خواتین کی ہے

 

برطانوی روزنامے دی گارجین نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکہ میں تازہ سروے کے مطابق سال 2021۔2020 کے دوران 2019 کے مقابلے میں اسلحے کی خریداری میں اضافہ ہوا۔برطانوی روزنامے نے اینلز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی میں وبائی امراض کے پروفیسر میٹ ملر کی ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جنوری 2020 سے اپریل 2021 کے درمیان 50 لاکھ بالغ پہلی مرتبہ کسی بندوق کے مالک بنے جو کہ 2019 کے مقابلے میں 24 لاکھ زائد ہے۔سروے کے مطابق مجموعی طور پر اسلحے کے خریداروں کی تعداد 1 کروڑ 38 لاکھ سے بڑھ کر 1کروڑ 66 لاکھ ہوگئی، گن کے نئے مالکان میں نصف خواتین اور تقریبا نصف مختلف برادریوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں