ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محمد رضوان، بابراعظم سے زیادہ بہتر کپتان ہیں، شاہین آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کا خیال ہے کہ محمد رضوان، بابراعظم سے زیادہ بہتر کپتان ہیں۔شاہین شاہ آفریدی نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں محمد رضوان کی شخصیت پسند ہے،میں نے خیبر پختونخواہ کی طرف سے محمد رصوان کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا شروع کیا اور وہ انہیں ہی بہترین کپتان قرار دیں گے۔ انہوں نے بابر اعظم کے بارے میں کہا کہ کیونکہ بابراعظم نے قومی ٹیم کی کپتانی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے تو وہ انہیں دوسرے نمبر پر رکھیں گے۔تاہم، شاہین شاہ آفریدی نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ بابراعظم بہترین بلے باز ہیں اور ان کی کپتانی میں قومی ٹیم ترقی کررہی ہے۔آخر میں شاہین شاہ آفریدی نے کہاکہ بابراعظم نے بطور قومی ٹیم کے کپتان بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم ان کی قیادت میں بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں