ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارے دور میں قیمتیں کیا تھیں اب کیا ہیں، یہ فرق صاف ظاہر ہے، آصف زرداری

آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کبھی جھوٹے وعدے نہیں کیے، ہمیں انجینئرڈ الیکشن میں پھنسا کر اپنوں کو جتوایا گیا۔ ان کو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ آپ کام چلا کر دکھائیں، پاکستان میں غربت ہے، لوگوں کے حالات خراب ہیں، ہمارے دور میں کیا تھا اب کیا ہے، یہ فرق صاف ظاہر ہے۔سابق صدرِ آصف علی زرداری نے زرداری ہاوس نوابشاہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے لوگوں کے ایشوز پر مرہم رکھا، جب میں نے خیبرپختونخوا کا نام لیا تو مجھ سمیت سب کے آنکھوں میں آنسو تھے، ہمیشہ دوسروں سے دگنا، تِگنا کام کیا، یہ زندگی کا سفر ہے، اس میں اپ اور ڈاون چلتا رہتا ہے۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ایک عید جیل میں گذاری، یہ ہوتا رہتا ہے، یہ پیپلوں کا سرمایہ ہے، ہمیں اس سفر میں اس جدوجہد میں رہنا ہے، آپ نے دیکھا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے منشور میں کبھی جھوٹے وعدے نہیں کئے، ان کو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ آپ کام چلا کر دکھائیں، پاکستان میں غربت ہے، لوگوں کے حالات خراب ہیں، ہمارے دور میں کیا تھا اب کیا ہے، یہ فرق صاف ظاہر ہے۔ سابق صدر نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں ہر چیز کے ریٹس کیا تھے اب کیا ہیں، یہ بتانے کی ضرورت نہیں، آگے دوسرا مرحلہ کیسے طے کیا جائے، آگے کیسے بڑھا جائے اور ملک کو کیسے چلایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں