ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حوثی باغیوں کو بھیجی جانے والی ایرانی اسلحے کی بھاری کھیپ پکڑلی،امریکی بحریہ

امریکی بحری بیڑے کے جہازوں نے شمالی بحیرہ عرب میں ماہی گیروں کی ایک کشتی سے تقریباً 14سو کلاشنکوفیں اور سوا دو لاکھ سے زائد گولیاں ضبط کی ہیں۔ یہ اسلحہ مبینہ طورپر ایران کی طرف سے یمن کے باغی حوثی گروپ کو بھیجا جا رہا تھا۔

امریکی بحریہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بُدھ کی شام امریکی بحریہ کے ساحلی پٹرولنگ جہازوں کو یہ ہتھیار تلاشی کے دوران ملے۔ غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود جانچ کے لیے منتقل کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تشخیص سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کشتی ایران سے نکلی اور اس راستے سے بین الاقوامی پانیوں کو عبور کیا جو یمن میں حوثیوں کو غیر قانونی طور پر ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ حوثیوں کو ہتھیاروں کی براہ راست یا بالواسطہ فراہمی، فروخت یا منتقلی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔

بیان کے مطابق کشتی کے پانچ رکنی عملے نے اپنی شناخت یمنی شہریوں کے طور پر کی۔

قبل ازیں رواں ماہ کی پانچ تاریخ کو امریکی حکام نے بتایا تھا کہ شمالی بحیرہ عرب میں امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز نے ایک کشتی پر ہتھیاروں کی ایک بڑی کھیپ پکڑی تھی جس میں ایرانی میزائلوں کے پرزے تھے جو یمن میں حوثی ملیشیا کے لیے بھیجے جا رہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں