ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہین کو مشورہ دیا تھا کم از کم ایک دو سال تک کپتانی قبول نہ کرے،شاہدآفریدی

سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے دیا گیا کپتانی قبول نہ کرنے کا مشورہ اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے مسترد کردیا۔ ایک نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے شاہین آفریدی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ کپتانی قبول کرنے سے قبل کم از کم ایک دو سال کا انتظار کرے تاکہ اس دوران وہ اپنی بولنگ پر توجہ دے سکے۔ واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس یل) کے ساتویں سیزن میں شاہین آفریدی کو اپنا کپتان مقرر کیا ہے۔ اس حوالے سے شاہد آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے شاہین کو کپتانی نہ لینے کا مشورہ دیا تھا، لیکن چونکہ وہ بھی آفریدی ہے، اس نے میری بات نہیں مانی۔ ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ شاہین نے یہ فیصلہ کرتے ہوئے یہ ذمہ داری قبول کی ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ امید ہے کہ شاہین آفریدی مجھے غلط ثابت کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں