ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان عوام کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کی جائے گی:سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے مکمل اتفاق رائے کے ساتھ ایک قرارداد منظور کی گئی ہے۔

اس قرارداد میں افغانستان کو درپیش اقتصادی مشکلات میں کمی کے لیے اس کے منجمد اثاثوں کو جاری کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

اسی طرح افغانستان کو درکار ساز وسامان اور ضروری خدمات کی فراہمی کے لیے بھی آسانی کی بات کی گئی ہے۔

اس قرارداد میں البتہ اگست میں افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان پر پابندیوں کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں 23 ملین افراد شدید بھوک کے خطرے سے دوچار ہیں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں