ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: لدھیانہ میں عدالت کے احاطے میں دھماکا‘ 2افراد ہلاک

چندی گڑھ : بھارت کے شہر لدھیانہ کی عدالت میں دھما کے کے بعد تباہی کے مناظر

چندی گڑھ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب کے شہرلدھیانہ کی عدالت کے احاطے میں دھماکے سے2افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکاصبح کے وقت عدالتی احاطے کی عمارت کی پہلی منزل پرواقع بیت الخلا میں ہوا۔ دھماکے کی شدت سے شیشے ٹوٹ گئے اوردروازوں کوبھی نقصان پہنچا۔ واقعے میں 5افراد زخمی بھی ہوئے،جن کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق پولیس دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں مشتبہ افراد سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں