ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دبئی میں بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی‘ ملزمان گرفتار

دبئی میں بڑی مقدار میں نشہ آورگولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔الامارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نشہ آور گولیاں لیموں کی کھیپ میں چھپا کراسمگل کررہے تھے جن کی تعداد بارہ لاکھ ہے۔ ضبط شدہ نشہ آور گولیوں کی قیمت کا تخمینہ 58 ملین درہم سے زیادہ ہے۔دبئی پولیس نے بتایا کہ نشہ آور گولیاں لانے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان موبائل اسٹوریج میں لیموں کے کاٹنوں میں چھپا کر نشہ آور گولیاں اسمگل کررہے تھے۔یہ نشہ آور گولیاں پلاسٹک کی تھیلیوں میں بھر کے لیموں کے چھلکوں میں چھپائی گئی تھیں۔ مقامی حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلیے اسمگلر اسے (66) آپریشن کا نام دیے ہوئے تھے۔ اسی عنوان سے آپس میں رابطے کر رہے تھے۔

The post دبئی میں بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی‘ ملزمان گرفتار first appeared on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں