ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں خیمے گاڑ کر بیٹھوں گا اور مخالفین کا مقابلہ کروں گا ، زرداری

ٹنڈو الہٰیار:سابق صدر آصف علی زرداری مری ہائو س میں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

 

ٹنڈو الہیار(صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لاہور میں خیمے گاڑ کر بیٹھوں گا اور مخالفین کا مقابلہ کروںگا۔ٹنڈوالہیار میں رہنماؤں و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زمانے کو آگے لے کر چلنا ہے، عوام نے بھی وہ کام نہیں سوچیں ہوںگے جو پی پی نے پہلے سوچے اور پھر کرکے بھی دکھائے۔زرداری نے کہا کہ یہ وعدہ ضرور کرتا ہوں کہ غریبوں کا کبھی ساتھ
نہیں چھوڑوںگا، ہمیشہ غریبوں کے ساتھ کھڑا رہوںگا،آئندہ نسل بلاول اور آصفہ کی قیادت میں عوامی علاقوں میں کام کرتی رہے گی۔پی پی شریک چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت اور ہمارے درمیان کچھ مسائل ہیں جو چلتے رہیں گے،پورے پاکستان اور لاہور جارہا ہوں، جب تک ان کا وہاں مقابلہ نہیں کریں گے تو یہ رکیں گے نہیں۔انہوں نے ملک کو نانی کا ویہڑا سمجھ رکھا ہے ،جو کبھی ایک کو بٹھاتے ہیں تو کبھی دوسرے کو، حقیقت میں ہیں وہی۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ آئندہ ان کا مقابلہ کریں گے اور عوام کی ان کے ساتھ جنگ ہوگی جس میں فتح عوام کی ہوگی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں