ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کی تلاشی کے نام پر ظلم وجبر کا سلسلہ جاری

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے سرینگر ، کپواڑہ ،پلوامہ اور دیگر اضلاع کے مختلف علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھیں ہوئی ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کرال گنڈ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران لوگوں کو شدید سرد موسم میں گھروں سے باہر نکال کر گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی  ہوئی  ہے، جہاں شہریوں کو زدکوب کرکے ظلم ڈھایا جارہاہے۔

 فوجیوں نے اس دوران ضلع پلوامہ کے علاقے وان پورہ میں 5کلو وزنی دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ فوجیوں نے سرینگر، بارہمولہ ، اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں بھی اپنی کارروائیاں جاری رکھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں