ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور: 25 دسمبر کے موقع پر صوبے بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

پشاور:پچیس دسمبر یوم قائداعظم اورکرسمس کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کے باعث پشاور سمیت صوبے بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہیں پشاور سمیت صوبے کے مختلف حساس اضلاع میں چرچز کے باہر بکتر بند گاڑیاں بھی کھڑی کردی گئی ہیں ۔

پولیس اورایف سی کی ذاتی نفری کی تعیناتی بھی کر دی گئی ہیں جبکہ کرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری نے اپنے عبادت کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے بازاروں میں خریداری میں تیزی آ گئی ہے۔

  کرسمس کی آمد کے موقع پر پشاور سمیت صوبے بھر کے تمام اضلاع میں چرچز اور مسیحی برادری کے رہائش گا ہوں کے لئے فل پروف سیکورٹی کی فراہمی کی ہدایات کی گئی ہے اور سیکورٹی پلان جاری کردیا گیاہے۔

 مسیحی برادری کے آبادیوں کی سیکورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے امن وامان کی صورتحال کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروںکی بھاری نفری چرچز کے باہر تعینات کردی گئی ہے ایف سی کی نفری کی بھی تعیناتی کی ہدایت کی گئی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں