ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہو گا

میلبورن: آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہو گا، میزبان ٹیم آسٹریلیا کو 5 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ آئندہ سال 5 سے 9 جنوری تک سڈنی جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 14 سے 18 جنوری تک ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ برسبین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کینگروز نے 9 وکٹوں اور ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 275 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں