ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلیے انڈونیشیا پر امریکی دباؤ

مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے گذشتہ ہفتے دارالحکومت جکارتاکے دورے کے دوران انڈونیشیا کے حکام کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے راضی کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی۔ عبرانی نیوز سائٹ واللا نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا کہ اگرچہ بلنکن نے کیس کو اعلیٰ سطح پر اٹھایا، لیکن وہ اس معاملے میں فوری پیش رفت کی توقع نہیں رکھتے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا کا شمار دنیا کے بڑے مسلم ممالک میں ہوتا ہے اور اس کے کسی بھی متنازع فیصلے سے دیگر ممالک بھی اسرائیل کی طرف مائل ہوجائیں گے۔ بائیڈن انتظامیہ معاہدہ ابراہیمی کے دائرہ کار کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اس مسئلے کو چند ماہ قبل سعودی عرب کے دورے کے دوران سعوی حکام کے سامنے بھی اٹھایا تھا۔ واشنگٹن ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے نئے مواقع تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں