ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکٹرونک ووٹنگ مشین،حکومت اور الیکشن کمیشن پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(صباح نیوز) الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر حکومت اور الیکشن کمیشن ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے، الیکشن کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ ہمارے کام میں مداخلت نہ کی جائے اور دبائو میں لانے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔الیکشن کمیشن نے ای وی ایم اور انٹرنیٹ ووٹنگ کے استعمال کے حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کے حوالے سے اپنا کام پوری ذمے داری سے کر رہا ہے، 23 دسمبر کو تینوں کمیٹیاں الیکشن کمیشن کو ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر بریفنگ دے چکی ہیں، الیکشن کمیشن مشینوں کی ٹینڈرنگ میں بین الاقوامی معیار کو نظر انداز نہیں کر سکتا، نیز مشینوں کی تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ بھی بہت ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ میڈیا پر غیر ذمے دارانہ بیانات سامنے آ رہے ہیں جو عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، اگر کسی کو وضاحت چاہیے تو الیکشن کمیشن کے دروازے کھلے ہیں، ہمارے کام میں مداخلت نہ کی جائے اور دبائومیں لانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ قبل ازیں جمعہ کو ہی وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی خریداری میں تاخیری حربوں کا جواب دے گا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 17دسمبر کو وزارت سائنس کو خط کے ذریعے تجربے کے لیے 50 مشینیں طلب کی تھیں جن میں ووٹنگ، گنتی اور دوبارہ گنتی کی خصوصیات کی ڈیمانڈ کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں