ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے انڈونیشیا پر دباﺅ

تل ابیب: اسرائیلی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے انڈونیشیاکے دارالحکومت جکارتہ کے دورے کے دوران انڈونیشیا کے سرکاری حکام کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر لانے کے لیے حکومت کو قائل کرنے کی کوشش کی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ اگرچہ بلنکن نے کیس کو اعلی سطح پر اٹھایا، لیکن وہ اس معاملے میں فوری پیش رفت کی توقع نہیں رکھتے۔ انڈونیشیا دنیا کا سب سے بڑا مسلم ملک ہے اور اس کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے کی طرف پیش رفت دیگر اسلامی ممالک کو بھی ایسا ہی قدم اٹھانے پر مجبور کر سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ ابراہمی معاہدوں کے دائرہ کار کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے جو سابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے دوران کچھ عرب ممالک کے ساتھ طے پائے تھے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں