ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی: شدید ٹھنڈ کے باعث سیکڑوں ٹریفک حادثات‘ 2افراد ہلاک

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں شدید سردی کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن کے باعث سیکڑوں ٹریفک حادثات ریکارڈ کیے گئے ۔ خبررساں ادارو ں کے مطابق حادثات میں 2افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جمعہ کے روز جرمن پولیس کی جانب سے بتایاگیا ہے کہ حادثات میں کئی افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جمعرات کے روز جرمنی میں سردی کے باعث ہونے والے حادثات کی تعداد 190 رہی۔ واضح رہے کہ جرمنی میں کئی مقامات پر اس وقت درجہ حرارت نکتہ انجماد سے کئی درجے نیچے ہے اور سردی میں اس طرح کے حادثات معمول ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں