ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیکولر بھارت کا سیاہ چہرہ: کرسمس تقریب بزور قوت رکوادی گئی

 بھارتی ریاست کرناٹکا میں ہندو انتہا پسندوں نے اسکول میں ہونے والی کرسمس کی تقریب کو بزور طاقت رکوا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹکا کے ضلع منڈیا میں کرسمس کی تقریبات جاری تھیں کہ اسی دوران ہندو انتہا پسند گروپ کے کارندوں نے اسکول پر دھاوا بول دیا۔ہندو انتہا پسندوں نے کرسمس کی تقریب منعقد کرنے پر اسکول انتظامیہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کرسمس پارٹی کو بزور طاقت رکوا دیا۔اسکول انتظامیہ کے مطابق کرسمس کی تقریب کا انعقاد طالب علموں کی جانب سے اپنے ساتھیوں کے لیے کیا گیا تھا، جسے زبردستی بند کروا کے بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پرنسپل نے بتایا کہ ہم ہر سال پچیس دسمبر کی مناسبت سے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کرتے ہیں مگر گزشتہ دو برس کرونا کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی پروگرام نہیں کیا تھا، رواں سال طالب علموں کے اصرار پر ہم نے چھوٹی تقریب کی اجازت دی، جس کے لیے طالب علموں نے آپس میں ہی چندہ جمع کیا اور کیک خرید کر لائے۔ایک طالب علم کے والد نے بتایا کہ ہندو انتہا پسندوں نے ہندو فیسٹیول نہ ہونے اور کرسمس منانے کو بنیاد بنا کر حملہ کیا، جس کی وجہ سے سارے طالب علم بہت زیادہ خوفزدہ ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں