ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مراکش میں ہزاروں افراد کا اسرائیل کیخلاف مظاہرہ

رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی عرب ملک مراکش میں ہزاروں افراد نے احتجاجی جلوس اور ریلیاں نکالیں ، جن میں اسرائیلی حکومت کے ساتھ رباط کے تعلقات کی مذمت اور اس کے ساتھ لا تعلقی کا اعلان کیا گیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ مظاہرے اسرائیل اور مراکش کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد کیے گئے۔ مظاہروں کی کال اسرائیل مخالف تنظیم کی جانب سے کی گئی تھی۔ مظاہروں کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کو فلسطینیوں سے خیانت قرار دیا ۔ مظاہرین نے فلسطینیوں کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم بھی کیا۔ مظاہرین نے رباط حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ واپس لے اور فلسطینی قوم کے نصب العین کے لیے موثر انداز میں جدو جہد شروع کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں